پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

10سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی،زبردست خوشخبری سنادی گئی

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سکیورٹی ٹیم کی مثبت رپورٹ کے بعد سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر غور شروع کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا کے سکیورٹی وفد نے لاہور اور کراچی کا دورہ کرکے بورڈ کو انتہائی مثبت رپورٹ دی ہے

جس کے بعد تمام چیزیں معمول کے مطابق ہونے پر پاکستان میں مارچ 2009 کے لاہور حملے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آسکتی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی سیریز کو کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کو یہ سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کے بعد سری لنکن بورڈ نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اپنا وفد بھیجا تھا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی سکیورٹی ٹیم کی جانب سے انتہائی مثبت رد عمل ملا جس کے بعد ٹیم بھیجنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے کچھ متبادل صورت پر بھی بات کی جائے گی جب کہ اس حوالے سے حکومت سے بھی صلاح مشورہ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے کچھ کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستان جانے پر تحفظات کا بھی اظہار کرسکتے ہیں کیونکہ اکتوبر 2017 میں سری لنکا نے لاہور میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تاہم اس ٹیم میں سری لنکا کے بڑے نام شامل نہیں تھے۔سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اوپل تھرنگا، لستھ ملنگا، نروشن ڈکویلا، سورنگا لکمل اور اکیلا دننجایا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد تھیسارا پریرا کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…