اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سبحان اللہ! ہاشم آملہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد حج کی سعادت حاصل کرلی

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹان(آن لائن )جنوبی افریقہ کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ہاشم آملا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد حج کی سعادت حاصل کرلی ۔گزشتہ چند سالوں کے دوران گرتی ہوئی فارم اور بڑھتی ہوئی عمر کے سبب آملا نے عالمی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا البتہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے خدواند کریم کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے پروٹیز کے اس سفر کا حصہ بنایا جو کسی اعزاز سے کم نہ تھا، اس فسفر کے دوران میں نے کئی سبق سیکھے اور کئی نایاب دوست بنائے۔124 ٹیسٹ اور 181 ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنیوالے آملا نے کہا میں اپنے والدین کی دعاں، محبت اور مکمل سپورٹ پر ان کا شکر ادا کرتا ہوں، ان کی بدولت میں اتنے سالوں تک پروٹیز کیلئے کھیل سکا، اس کیساتھ ساتھ میں اپنی اہلخانہ، دوستوں، کھلاڑیوں اور سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہاشم آملا نے اپنے 15سالہ کیریئر کا آغاز نومبر 2004 میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیساتھ کیا البتہ انہیں اپنا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کیریئر شروع کرنے میں مزید 4سال لگے۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 28سنچریوں کی مدد سے 46.64 کی اوسط سے9282 رنز سکور کیے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 27 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے8113 رنز بنائے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانیوالے واحد کھلاڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…