پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کھلاڑیوں کے اعتراض کے باعث پاکستان کے ہوم ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا امکان معدوم

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )کھلاڑیوں کے اعتراض پر رواں سیزن میں بھی پاکستان کے کسی ہوم ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کاامکان معدوم ہے۔اکتوبر میں پاکستانی ٹیم سری لنکا سے 2 ٹیسٹ کی سیریزکھیل کر ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز کرے گی، آئندہ برس کے اوائل میں بنگلہ دیش سے ہوم سیریز شیڈول ہے۔

نئے سیزن میں گرین کیپس کے کسی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا امکان نہیں لگتا،ایک طرف فرسٹ کلاس میچز فلڈ لائٹس میں کرانیکی تجویز سامنے آگئی دوسری جانب ہوم ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی پالیسی الگ ہے، اس کی وجہ کھلاڑیوں کا اعتراض بنی جوسمجھتے ہیں کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ سے انھیں کوئی ہوم ایڈوانٹیج حاصل نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ2016میں پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے دبئی میں پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ ہارتے ہارتے بچی اور بمشکل فتح حاصل ہوئی ،2017میں سری لنکا سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی لیے گذشتہ برس کوئی نائٹ ٹیسٹ نہیں رکھا گیا، پی سی بی کی خواہش ہے کہ سری لنکا سے دونوں ٹیسٹ ملک میں ہی کرائے جائیں مگر ان کے بھی فلڈلائٹس میں ہونے کا زیادہ امکان نہیں لگتا۔البتہ گرین کیپس نومبر کے اواخر میں آسٹریلیا سے ایڈیلیڈ میں نائٹ ٹیسٹ کا آغاز کریں گے۔دریں اثنا ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے آئی سی سی نے جدت لاتے ہوئے شریک ٹیموں کو شرٹس پر نام اور نمبر تحریر کرنے کی اجازت دی تھی، پاکستان اس سلسلے کا آغاز سری لنکا کیخلاف 2میچز کی سیریز سے کر رہا ہے،پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ون ڈے میچز والے نمبرز ٹیسٹ شرٹس پر بھی تحریر ہوں گے، سرفراز احمد 54، بابر اعظم 56 اور یاسر شاہ86 نمبر والی شرٹ زیب تن کریں گے، روایتی انداز کی کرکٹ میں اس جدت کو زیادہ پسند نہیں کیا جا رہا اور سوشل میڈیا پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…