وہاب ریاض عید کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے پی سی بی حکام سے اجازت طلب کرینگے

9  اگست‬‮  2019

لاہور (این این آئی)فاسٹ بولر وہاب ریاض عید کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے پی سی بی حکام سے اجازت طلب کریں گے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے ریڈ بال کو خیرباد کہنے کی اجازت ملنے کی صورت میں محمد عامر کے بعد وہ دوسرے گرین شرٹس کے فرنٹ لائن بولر ہوں گے جو پانچ روزہ کھیل سے کنارہ کشی کریں گے۔ وہاب ریاض جو ان دنوں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، وہ اب ساری توجہ وائٹ بال یعنی محدود اوورز کی کرکٹ پر دینا چاہتے ہیں۔فاسٹ بولر کے مطابق ان کی عدم موجودگی

میں حسن علی، محمد عباس، عثمان شنواری، شاہین آفریدی سمیت کئی ایسے نوجوان بولرز موجود ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پینتیس سالہ بائیں ہاتھ کے پیسر ستائیس ٹیسٹ میچوں میں تراسی شکار کرنیکا اعزازرکھتے ہیں۔ ورلڈکپ میں اچانک انٹری کے بعد شاندار پرفارمنس دینے والے وہاب ریاض نے آخری بار اکتوبر دوہزاراٹھارہ میں دبئی کیمقام پر آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلاتھا۔لاہوری بوائے نے دوہزار دس میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ لی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…