جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین کھلاڑیوں میں کونسی کھلاڑی پہلے نمبر پر آگئیں، نام سامنے آگیا

datetime 7  اگست‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز لگاتار چوتھے سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر رہیں۔معروف امریکی جریدے فوربز نے کھیلوں کے شعبے میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین پلیئرز کی فہرست جاری کردی ہے۔ ان میں زیادہ تر ٹینس پلیئرز شامل ہیں۔امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز یکم جون دو ہزار اٹھارہ سے یکم جون دو ہزار انیس کے دوران صرف ایک سال میں دو کروڑ بانوے لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہیں۔ اس خطیر رقم میں سے صرف بیالیس لاکھ ڈالر

انہیں ٹورنامنٹس جیت کر ملے۔جاپان کی نومی اوساکا نے ایک سال میں دو کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالر کما کر فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کیا، وہ ایک سال میں دو کروڑ ڈالر سے زیادہ کمائی کرنے والی چوتھی کھلاڑی ہیں،اس سے پہلے یہ اعزاز سیرینا ولیمز، ماریا شیرا پووا اور لی نا کو حاصل ہوچکا ہے۔سابق ومبلڈن چمپئن انجلیک کربر فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ انہوں نے ایک سال میں ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر کمائی کی۔فوربز نے یہ فہرست مقابلے جیت کر ملنے والی رقم، تنخواہوں، بونس، اشتہارات سے ہونے والی کمائی کی بنیاد پر مرتب کی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…