لاہور( آن لائن )ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچز کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی تھی جس کی سفارشات کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے اور تمام کوچز کو عہدے سے فارغ کر نے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ مکی آرتھر نے پی سی بی کی جانب سے عہدے سے ہٹانے پر بیان جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے
کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے دکھ ہوا اور اب ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ واپس جاں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ دل سے کوچنگ کی اور اچھے نتائج بھی حاصل کیے ۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ، باولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لوڈن کو فارغ کرنے کا حتمی اعلان سامنے آیا ہے اور کہاہے کہ نئے سٹاف کی تعیناتی سے متعلق جلدہی اشتہار دیا جائے گا۔