اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

ٹیسٹ رینکنگ : یاسر شاہ ٹاپ 20 سے باہر ہونے کے قریب

datetime 7  اگست‬‮  2019 |

دبئی(آن لائن )سٹورٹ براڈ کی ترقی نے ٹیسٹ بالرز رینکنگ میں یاسر شاہ کو ٹاپ 20 کے دہانے پر پہنچا دیا۔آسٹریلیا سے پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی گئی، اس میں میزبان بالر سٹورٹ براڈ کی ترقی یاسر شاہ کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوئی۔

جو2 درجے نیچے 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے،حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنیوالے محمد عامر کو جاتے جاتے بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، کرس ووکس کی ترقی کے باعث ان کا سفر 32 ویں نمبر پر تمام ہوا۔بولنگ لسٹ میں ٹاپ پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز فائز ہیں، ایجبسٹن میں پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہونیوالے جیمز اینڈرسن کی ایک درجہ تنزلی نے کاگیسو ربادا کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔اسی مقابلے کی دوسری اننگز میں 6 شکار سیکینگروز کی کامیابی میں اہم حصہ ڈالنے والے نیتھن لیون6 درجہ ترقی پاکر 13 ویں درجے پر پہنچ گئے۔ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں موجود واحد پاکستانی بابر اعظم 18 ویں نمبر پر ہیں، اسد شفیق کا 22 واں درجہ ہے، کافی عرصے تک ٹاپ 10 میں رہنے والے اظہر علی بدستور پھسل رہے ہیں،وہ 24 ویں نمبر پر پہنچ چکے، کپتان سرفراز احمد رینکنگ میں 40 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ویرات کوہلی سرفہرست اور دوسرے نمبر پر کین ولیمسن ہیں،بال ٹیمپرنگ میں ایک برس کی پابندی کاٹنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس لوٹنے والے سٹیو سمتھ ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کرنیکی بدولت ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے،ان کیلئے چتیشورپجارا کو جگہ خالی کرنا پڑی، جو روٹ بھی ایک زینہ اوپر چڑھ کر ڈیوڈ وارنر سے چھٹی پوزیشن چھین چکے ہیں۔ ٹاپ آل رانڈر کا اعزاز ویسٹ انڈین جیسن ہولڈر کے پاس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…