جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

4 ہزار کلو میٹر کی سائیکل ریس،24سالہ جرمن خاتون نے تاریخ رقم کر دی

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )آئے روز کوئی ایسا ریکارڈ سیٹ ہو رہا ہے کہ کھیلوں کے میدان کے ریکارڈ پر ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔گزشتہ دن بھی اک ایسا ہی ریکارڈ قائم ہوا ہے جس میں ایک خاتون نے سائیکل ریس جیت لی۔جرمنی کی 24 سالہ کینسر ریسرچر فیونا کولبنگر نے 4 ہزار کلو میٹر کی سائیکل ریس میں 200 مردوں اور مجموعی طور پر 264 افراد کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔فیونا کولبنگر یورپ میں ہونے والی

ٹرانس کانٹی نینٹل سائیکل ریس جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ٹرانس کانٹی نینٹل سائیکل ریس کے مطابق فیونا کولبنگر نے 10 دن تک جاری رہنے والی سائیکل ریس میں سب سے پیچھے چھوڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔ یہ ریس بلغاریہ سے شروع ہوکر دیگر8 یورپی ممالک سے ہوتی ہوئی فرانس پر آ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریس بلغاریہ، آسٹریا، بوسنیا، کروشیا، اٹلی، کوسووو، سربیا، سلوینیا اور سوئٹزرلینڈ سے ہوتی ہوئی فرانس پر آکر ختم ہوئی اور اس ریس کا فاصلہ تقریبا 4 ہزار کلو میٹر پر مشتمل تھا۔اس ریس میں شامل ہونے والے افراد کو پہلے سے آخری ملک تک پہنچنے کے لیے اپنی مرضی کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، تاہم انہیں اپنی مرضی کے راستے اختیار کرنے کے باوجود ریس کے قوائد پر چلنا پڑتا ہے۔ریس میں شامل بعض افراد شارٹ کٹ راستے بھی اختیار کرتے ہیں، تاہم کچھ شارٹ کٹ اختیار کرنے کے چکر میں خود کو طویل راستے پر پاتے ہیں۔اس ریس کا فاصلہ 4 ہزار کلو میٹر سے کم اور اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے، تاہم اس بار مقابلہ جیتنے والی خاتون نے ریس کو 4 ہزار کلو میٹر پر ختم کیا۔جہاں فیونا کولبنگر اس ریس کو جیتنے والی پہلی خاتون ہیں، وہیں وہ اب تک اس ریس میں سب سے زیادہ کلو میٹر کا سفر کرنے والی بھی دوسری شخصیت ہیں۔اس سے قبل اسی ریس کو 2016 میں جیتنے والے شخص نے سب سے زیادہ یعنی ساڑھے 4 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔فیونا کولبنگر سمیت اس بار ریس میں 64 خواتین شامل تھیں جب کہ ریس میں دیگر 200 مرد بھی شامل تھے۔فیونا کولبنگر نے ریس جیتنے کے بعد بتایا کہ انہیں ریس شروع کرنے سے قبل یہ اندازا تو تھا کہ وہ خواتین سے آگے نکل جائیں گی، تاہم انہیں اس بات کا یقین نہیں تھا کہ وہ ریس کی فاتح قرار پائیں گی۔اس ریس کو 2013 سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اب پہلی بار اس ریس کو کسی خاتون نے جیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…