بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ کپ 2019،پاک افغان میچ میں تشدد کرنے والے 8افرادکی تصاویر جاری،تین گرفتار،انگلینڈ پولیس نے بڑا اعلان کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)انگلینڈ کی پولیس نے ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ میں تشدد اور بدمزگی کرنے والے 8 افراد کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے ان کو ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔29 جون کو ہیڈنگلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہر اور پھر میچ کے دوران اسٹیڈیم میں افغان تماشائیوں نے پاکستانی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق یہ افراد باقاعدہ منظم گروہ کی شکل میں موجود تھے اور

اس سلسلے میں 3 گرفتاریاں عمل میں آئی تھیں۔پولیس افسران نے کہاکہ سی سی ٹی وی اور سوشل میڈیا فوٹیج کے ذریعے انہیں بدنظمی اور پرتشدد سے متعلق 4 واقعات کے حوالے سے علم ہوا تھا اور ان کی مدد سے مشتبہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے پرعزم ہیں۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز میں تماشائیوں کے ایک گروہ کو مرکزی سڑک اور اسٹیڈیم کے درمیان واقع دروازے کو توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ کچھ نے میدان کی آہنی باڑ کو پھلانگتے کی بھی کوشش کی تھی اس سلسلے میں گرفتار کیے گئے دو افراد کو بغیر فرد جرم عائد کیے چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ تیسرا فرد اس وقت ضمانت پر رہا ہے۔ویسٹ یارکشائر پولیس کا کہنا تھا کہ 29 جون کو کھیلے گئے میچ میں میدان میں گڑبڑ پر انہیں دوپہر میں طلب کیا گیا تھا۔پولیس آفیشلز کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میچ کے دوران اس طرح کے پرتشدد واقعات کی مثال نہیں ملتی اور پر فضا ماحول میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے پرامن شہریوں کا اس صورتحال پر تشویش کا اظہار جائز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے رویے کی اجازت نہیں دے سکتے اور واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کی چیزوں کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈیٹیکٹیو سپرنٹنڈنٹ جیز خان نے کہاکہ اگر کسی کو بھی ان 8 افراد کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے فوری اطلاع فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس تصویر میں موجود لوگوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ ہمارے پاس آ کر اس واقعے کے بارے میں بات کریں قبل اس کے کہ ہم انہیں گرفتار کر لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…