جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاک افغان میچ میں پاکستانی شائقین پر حملہ آور افغان شرپسندوں کی تصاویر جاری،سخت سزائیں دینے کا اعلان

datetime 6  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز( آن لائن ) پاک افغان میچ کے دوران پاکستانی شائقین پرحملہ کرنے والے افغان شرپسندوں کی تصاویر جاری کردی گئیں، ویسٹ یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے دوران پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے فوری بعد مشتعل افراد نے پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین پر حملہ کی کوشش کی تھی۔اس موقع پر مقامی سکیورٹی اہلکاروں

نے چند افراد کو حراست میں لے لیا تھا، ویسٹ یارکشائر پولیس نے پاک افغان میچ میں پاکستانی شائقین پرحملہ آور افغان شرپسندوں کی تصاویرجاری کردی ہیں۔ویسٹ یارکشائر پولیس نے مزید9افغان شر پسندوں کی تصاویر جاری کی ہیں، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ان افراد کی نشاندہی کی۔اس حوالے سے ویسٹ یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران بدنظمی کے چار واقعات پیش آئے تھے، ہلڑبازی، ہاتھاپائی اور اسٹیڈیم میں زبردستی گھسنے کے الزام میں چار افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا تھا۔پولیس کو اب باقی 9افراد کی تلاش ہے۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…