جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سال کے بہترین پلیئر کے علاوہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی کس کھلاڑی نے اپنے نام کرلی

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(این این آئی) فاف ڈوپلیسی نے سال کے بہترین پلیئر کے علاوہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی اپنے نام کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق کوئنٹن ڈی کاک مینز ٹیسٹ جبکہ ڈیوڈ ملر ٹوئنٹی 20 کے بہترین پلیئر چن لیے گئے،فاسٹ بولر کیگاسو ربادا کو ساؤتھ افریقہ فینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا، سی ایس اے ڈیلیوری آف دی ایئر ورنون فیلینڈر کو ملی۔

جو انھوں نے رواں برس کے اوائل میں منعقدہ جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی اوپنر اظہرعلی کو آؤٹ کرنے پر کی تھی۔ویمنز کرکٹ میں ڈین وان نیکرک جنوبی افریقہ کی بہترین ویمنز کرکٹر قرار پائیں، ویمنز ون ڈے میں سال کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز فاسٹ بولر اور آل راؤنڈر میریزین کاپ کے حصے میں آیا، شبنم اسماعیل کو ٹوئنٹی 20 کی بہترین کھلاڑی چناگیا، ٹومی شیکوکونے کو انٹرنیشنل ویمنز نووارد پلیئر کی ٹرافی ملی، اسی طرح ریسی وان ڈیر ڈوسین کو سال کے بہترین مینز کرکٹر کا ایوارڈ دیاگیا، جنھوں نے ڈیبیو سیزن میں ون ڈے میں 73 اور ٹوئنٹی20 میں 133 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے، اس سے قبل انھوں نے 2019 ون ڈے ورلڈ کپ مہم میں بھی کئی غیرمعمولی پرفارمنس پیش کی تھیں۔ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے زیادہ وکٹیں لینے والے ڈیل اسٹین کو اسٹریٹ وائز ایوارڈ سے نوازاگیا ہے، سال کے بہترین جنوبی افریقی امپائر کی ٹرافی شوان جورج کو دی گئی، بونگینی جیلی کی بھی ستائش کی گئی۔جنوبی افریقہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو تھابینگ مورے نے اس موقع پر کہا کہ فاف ڈوپلیسی اور ڈین وان نیکرک کیلیے رواں برس کرکٹ میدانوں میں اچھا رہا، انھوں نے اپنے اپنے کھیل میں بہترین پرفارمنس دیکر خود کو اس ایوارڈ کا حقدار بنایا، ان کے علاوہ دونوں کی قائدانہ صلاحیتیں بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، انھوں نے اس موقع پر پروٹیز کی آسٹریلیا سے باہمی اوے سیریز میں کامیابی کو بھی اجاگر کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…