منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کپتان، چیف سلیکٹر اورکوچز کی تبدیلی، عامر سہیل نے پی سی بی کو حیرت انگیز مشورہ دیدیا ‎

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کے خاتمے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پی سی بی صرف ایک شخص کی خواہش پر 6 صوبائی ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک اسٹرکچر بنانے کا سوچ رہا ہے۔

لیکن یہ صرف بیان ہے کیونکہ حقیقت میں پاکستان میں ٹیلنٹ کی بہتات ہے لیکن نئے ڈھانچے میں آپ اس کو محدود کرنے جا رہے ہیں جو کارآمد نہیں ہوگا۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ادارہ جاتی ٹیمیں ماضی میں کسی حکومت نہیں بنائی تھیں بلکہ ریاستی پالیسی کے تحت بنائی گئی تھیں اس لیے جب آپ ریاستی پالیسی کو بدلنے جارہے ہوں تو آپ کو پارلیمان میں بحث کے ذریعے ایسا کرنا ہوگا۔طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 ٹیموں کے منصوبے کو پہلے پی سی بی کی جنرل باڈی کے سامنے رکھنا چاہیے اور اس کے بعد بورڈ آف گورنرز کے سامنے رکھنا چاہیے اور آخر میں اس کو حکومت کے پاس بھیجنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے صرف ایک شخص کی خواہش پر ایک ریاستی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے تمام غیرآئینی راستے اپنائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ2004 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ہم نے 7 ٹیموں کا تجربہ کیا تھا جس کے بعد بتدریج ٹیموں میں اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی تعداد 16 ہوگئی ہے اس کی وجہ عوم میں کھیل کی دلچسپی ہے۔انہوں نے اداروں کی ٹیموں کو ختم کرنے کے بجائے نظام کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی تعیناتی پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر آئینی قدم ہے کیونکہ پی سی بی کے آئین میں اس طرح کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔عامر سہیل کے مطابق اگر آپ ایم ڈی کو چیف آپریٹنگ افسر کی جگہ تعینات کررہے ہیں تو پھر چیف آپریٹنگ افسر کیا کررہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آپ معاملات پر سمجھوتہ کررہے ہیں اسی وجہ سے میں کہہ رہا ہوں کہ پی سی بی کو تبدیلی کے نام پر کپتان، چیف سلیکٹر یا کوچز کو تبدیل کرنے کے بجائے پہلے خود کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پی سی بی نے ہی مکی آرتھر، سرفراز احمد اور انضمام الحق کو ان کے عہدوں میں تعینات کیا تھا اور اب وہ

عہدیدار کہاں ہیں جنہوں نے یہ تعیناتیاں کی تھیں انہیں جواب دہ ہونا چاہیے تاہم اس پر کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا اور سمجھوتہ ہوگا۔چیف سلیکٹر کے طور پر تعیناتی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ موجودہ سیٹ اپ کی موجودگی میں پی سی بی میں شامل نہیں ہوں گے۔سابق چیف سلیکٹر نے کہاکہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہوں گا لیکن اس طرح کے نظام کے ساتھ نہیں، پی سی بی پہلے

اپنے گھر کو ٹھیک کرے ورنہ گندے نظام کے باعث صرف استعفے کے لیے بورڈ میں شمولیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ لینے کے لیے کسی کو تیار نہیں کیا گیا۔عامر سہیل نے کہا کہ سرفراز کی جگہ لینے کے لیے کس کو تیار کیا گیا، ٹیم میں کوئی نائب کپتان نہیں ہے جو سرفراز کی جگہ لے گا، اسی وجہ سے میں پی سی بی پر زور دے رہا ہوں کہ وہ اپنا گھر ٹھیک کرے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…