مونٹریال(اآن لائن)مونٹریال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے 139 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز (آج) منگل سے کینیڈا شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ یہ مردوں کا 139 واں جبکہ خواتین کا 128 واں ایونٹ ہوگا۔ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہونگے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سپین کے
عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے اور وہ سربین عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوویک جوکووچ کی عدم شمولیت کے باعث ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔ ویمنز سنگلز مقابلوں میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ مرد کھلاڑیوں کے میچز مونٹریال جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے میچز ٹورنٹو میں کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ 7 روز جاری رہنے کے بعد 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔