بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی باکسر کا کھیل میں بھی جنگی جنون، اسلحہ سجا کر عامر کو مقابلے کا چیلنج

datetime 3  اگست‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی باکسر نیراج گویت نے کھیل میں بھی جنگی جنون دکھاتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ٹیبل پر اسلحہ سجا کر مقابلے کا چیلنج کر ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی باکسر نیراج گویت نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسلحے سے سجی ٹیبل کے ساتھ بیٹھے ہیں۔اس تصویر کے ساتھ بھارتی باکسر نے کیپشن لکھا کہ میں فٹ ہو گیا ہوں، عامر خان کو رنگ میں ہرانے کے لیے تیار

ہوں۔برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامرخان نے بھارتی باکسر نیراج گویت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم مجھے ان پستول اور گن سے بھی نہیں ہرا سکتے۔عامر خان نے کہا تمہیں مجھے ہرانے کے لیے گن سے زیادہ کچھ اور کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ بھارتی باکسر اور عامر خان کے درمیان فائٹ گزشتہ ماہ 12 جولائی کو سعودی عرب میں شیڈول تھی تاہم کار حادثے کے باعث نیراج گویت عامر خان سے فائٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…