اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

محمد عامر نے نوجوان کرکٹرز کیلئے اچھی مثال نہیں چھوڑی : کامران اکمل

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) کامران اکمل نے محمد عامر کی ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کو غلط فیصلہ قرار دیدیا۔جمعہ کو ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ پیسر نے نوجوان کرکٹرز کیلئے کوئی اچھی مثال نہیں چھوڑی‘محمد عامر نے صرف 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنیکا حیران کن فیصلہ کیا، اس سے نوجوان کرکٹرز پر اچھا اثر نہیں پڑیگا، میرے خیال میں پیسر کو ابھی 5 یا 6سال مزید کھیلنا چاہیے تھا۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل اور ٹی ٹونٹی لیگز میں کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو منتخب کرنے سے نوجوان کرکٹرز فرسٹ کلاس کرکٹ سے دور ہو رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ مزید کئی کھلاڑی جلد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔کامران اکمل نے قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بہتر منصوبہ بندی کیساتھ میدان میں اترنیکا مشورہ دیا، انھوں نے کہاکہ ورلڈکپ 2015 ء اور 2019 ء ی طرح میدان میں نہیں اترنا چاہیے، ٹاپ ٹیمیں بہتر منصوبہ بندی کیساتھ عالمی ایونٹ میں شریک ہوتی ہیں، پی سی بی کو چاہیے کہ کپتان اور کوچنگ سٹاف کو 2 سال دینے کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لے۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے سلیکشن کے معیار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود مجھے ٹیم سے باہر رکھنا مایوس کن ہے، ایسے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے جو 2،3 سال سے ملکی سطح کے مقابلوں میں شریک ہی نہیں ہوئے، امید ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی آئندہ مستحق کھلاڑیوں کو موقع دیگی، کامران اکمل نے کہاکہ میں جب تک فٹ اور فارم میں ہوں کھیلتا رہوں گا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…