جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں مون سون شجرکاری مہم کے تحت بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم کے تحت بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مون سون مہم کے تحت پودے لگانے کی تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمدخان ،فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور سمیت قومی باسکٹ بال پلیئرز اور آفیشلز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ درخت زندگی ہیں۔

کھلاڑیوں کو بھی بڑھ چڑھ اس مہم میں حصہ لینا چاہیے اور وہ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں بھی پودے لگائے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی شجر کاری مہم کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں ، درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شہریوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں ۔ انہوں نے کہاکہ شجرکاری ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری میں معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…