پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نیا ڈومیسٹک نظام لارہے ہیں جس میں فٹنس اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چیئر مین پی سی بی

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ نیا ڈومیسٹک نظام لارہے ہیں جس میں فٹنس اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو ڈپارٹمنٹس سے زیادہ پیسے ملیں گے، قانون سازی مکمل ہوتے ہی نیا نظام لاگو ہوجائے گا۔

ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کا مسودہ اس وقت حکومت کے پاس ہے جہاں سے قانون سازی مکمل ہونے کے بعد اسے نافذ کردیا جائے گا۔یہ شفاف پروفیشنل کوالٹی کرکٹ والا سسٹم ہوگا جس میں کسی سفارشی کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔وہ 92 کرکٹرز پاکستان کی جانب سے فرسٹ کلاس کھیلیں گے۔ جن میں سے کوئی بھی پاکستان کی نمائندگی کرسکے گا۔ یہ نظام پاکستان کرکٹ کی سمت کا تعین کرے گا۔ جدید دور سے ہم آھنگ یہ نظام انقلاب برپا کردے گا ۔ احسان مانی نے کہا کہ فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو ڈپارٹمنٹس سے زیادہ پیسے ملیں گے۔ قانون سازی مکمل ہوتے ہی نیا نظام لاگو ہوجائے گا۔ احسان مانی نے کہا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی فٹنس ہے۔ ہم فٹنس میں دنیا کے کئی ملکوں سے پیچھے ہیں۔ نئے نظام میں فٹنس اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان کا فرسٹ کلاس نظام مثالی ہوگا۔اس وقت اس سسٹم پر تنقید ہورہی ہے لیکن یہی نظام پاکستان کرکٹ کو بہت اوپر لے جائے گا۔ سفارش، اقربا پروری کا خاتمہ کرکے میرٹ اور پروفیشنل ازم پر مبنی نظام لارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…