معروف بھارتی کرکٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، 8ماہ کی پابندی عائد

31  جولائی  2019

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی ٹیسٹ کرکٹر پرتھوی شا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان پر 8 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔بھارتی بورڈ کے مطابق پرتھوی شا نے کھانسی کا سیرپ پیا جس میں ممنوعہ دوا شامل تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ کے لیے ان کے نمونے 22 فروری کو لیے گئے تھے۔بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ پابندی کے باعث نومبر 2019 تک کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ممبئی میں اپنی مقامی ٹیم کے ساتھ تھے اس وقت انہوں نے کھانسی کا شربت پیا تھا جس کے باعث ان پر پابندی عائد کی گئی۔انہوں نے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو پروٹوکول سے باہر جانے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کی اس حوالے سے سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔19 سالہ نوجوان کرکٹر نے دو ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور انہیں مستقبل کا بہترین ٹیسٹ بلے باز قرار دیا جا رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…