اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حیران کن نہیں،مکی آرتھر

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ان کیلئے محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حیران کن نہیں۔مکی آرتھر نے ایک بیان میں محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت کھلاڑی اور انسان محمد عامر سے بہت متاثر ہوں اور ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ وہ اس حوالے سے ایک سال سے زائد عرصے سے سوچ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ نے گزشتہ ایک برس میں محمد عامر کا ورک لوڈ کم کرنے کی کوشش بھی کی۔

ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ محمد عامر پانچ برس کرکٹ سے دور رہے اور پانچ برس عامر نے کچھ نہیں کیا لہٰذا ان کی باڈی ٹیسٹ سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔واضح رہے کہ رواں ماہ 26 جولائی کو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…