بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ٹیم کیلئے میری خدمات حاضر ہیں ،سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کاقومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے میں دلچسپی

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے میری خدمات حاضر ہیں، خواہش ہے کہ اپنے تجربے سے قومی ٹیم کی کامیابیوں میں بطور کوچ بھی کردار ادا کرسکوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو

کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ انگلینڈ اور پی سی بی کے لیول ٹو کوچنگ کورس پاس کرچکا ہوں، اب اپریل میں لیول تھری کورس میں شرکت کروں گا۔ ان دنوں اپنی اکیڈمی میں 200 زیادہ بچوں کی کوچنگ کررہاہوں۔ میری رائے میں قومی ٹیم کے لیے ملکی کوچز زیادہ بہتر ثابت ہوسکتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کے سوال پر سعید اجمل کا موقف تھا کہ اگر کپتان کی تبدیلی ضرور ی ہے تو پھر میرے نزدیک ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے بابر اعظم بہترین چوائس ہوسکتے ہیں، کپتان بناتے وقت صرف پرفارمنس کو ذہن میں رکھنا چاہیے، اس وقت بابر اعظم واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹ میں شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں، اگر کپتان پرفارمر ہوگا تو دوسرے لڑکوں کوبھی تحریک ملے گی کہ وہ بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کون انگلش زیادہ اچھی بولتا ہے، فٹ بال سمیت کئی کھیلوں میں کھلاڑی اپنی مادری زبان میں بات کرتے ہیں،وقت کے ساتھ انسان سب سیکھ جاتاہے۔سعید اجمل نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگ ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہوتے جارہے تھے اور اس لحاظ سے یہ بہترین اقدام ہے ۔خاص طورپر پر ایشیائی ممالک میں کھیل کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کی اس میں دلچسپی بھی بڑھے گی۔ انہوں نے محمدعامر کے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کوپاکستان کرکٹ کے لیے جھٹکا قرار دیتے ہوئے کہا اتنی جلدی ایک اہم باولر کی محرومی سے ٹیم کی پرفارمنس متاثر ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…