سرفراز احمد کا مستقبل، فیصلہ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں نہیں ہوگا

30  جولائی  2019

لاہور(آن لائن)سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں نہیں ہوگا،پی سی بی کے ایم ڈی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ وسیم خان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سمیت قومی ٹیم کی 3سالہ کارکردگی کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹس اور تجاویز مل چکی ہیں،2 اگست کو کرکٹ کمیٹی اجلاس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر،کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے پرفارمنس پر سوالات کریں گے۔ کمیٹی کے ارکان ہیڈکوچ، سپورٹنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے بارے میں مشاورت کے بعد سفارشات تیار کرکے

چیئرمین پی سی بی کے حوالے کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ابھی ہمیں کارکردگی کا جائزہ لینا ہے، فیصلوں کی منظوری کا اختیار احسان مانی کے پاس ہے، کپتان کی تقرری کے حوالے سے ہمیں کوئی جلدی نہیں، سری لنکاکیخلاف سیریز سے چند روز قبل اس بارے میں کوئی فیصلہ کرلیا جائیگا۔وسیم خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس اس معیار کی نہیں جو ہونی چاہیے، ہماری خواہش ہے کہ ناقابل پیشگوئی کارکردگی دکھانے والی ٹیم کا جولیبل لگا اسے اتاریں اورکھلاڑی تسلسل سے پرفارم کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…