منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈا ٹی ٹونٹی لیگ : بم کے خطرے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف، کھلاڑیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(آن لائن )بم کے خطرے کی وجہ سے کینیڈا لیگ کا میچ تاخیر سے شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مونٹریال ٹائیگرز اور ونیپیگ ہاکس کے درمیان میچ 90 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی تھی، سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں گرانڈ کے باہر قطاریں نظر آئیں، انھیں پولیس نے اندر جانے سے روکا تھا۔اب یہ معلوم ہوا ہے کہ معمول کی چیکنگ کے دوران وینیو میں کوئی مشکوک سامان دکھائی دیا جس کی مکمل جانچ کرنے کے ساتھ

پورے سٹیڈیم کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا اور پھر اچھی طرح اطمینان کے بعد کھلاڑیوں اور شائقین کو سٹیڈیم میں اینٹری کی اجازت ملی،مونٹریال پولیس نے سونگھنے والے کتوں کی مدد سے سٹیڈیم میں جانچ پڑتال کی جس کے بعد آل کلیئر کا سگنل دیا گیا ،میچ کے دوران بھی کمنٹیٹرز نے صرف اتنا بتایا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناپر میچ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔12،12اوورز تک محدود کیے جانے والے اس میچ میں مونٹریال ٹائیگرز نے سنیل نارائن کی30گیندو ں پر 59رنز کی اننگز کی بدولت 24رنز سے کامیابی اپنے نام کی ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…