اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

پی سی بی کی طرف سے کوئی آفر موصول نہیں ہوئی،عامر سہیل

datetime 28  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عامر سہیل نے کہا ہے کہ پی سی بی کی طرف سے کوئی آفر موصول نہیں ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے 47 ٹیسٹ اور 156 بین الاقوامی ون ڈے کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے 52 سال کے عامر سہیل جو ماضی میں بطور ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ اور چیف سلیکٹر بورڈ سے وابستہ رہ چکے ہیں۔پی سی بی میں ایک بار پھر

کام کرنے کے حوالے سے سوال پر عامر سہیل نے کہاکہ جی کیوں نہیں، لیکن صرف نوکری اور مراعات کے عوض بورڈ کے دروازے کو عبور کرنا مشکل ہو گا، ہاں اگر کسی منصوبے اور ہدف کے ساتھ بورڈ نے رابطہ کیا تو ضرور سوچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ساتھی کرکٹرز کو بورڈ خود سے وابستہ تو کر لیتا ہے لیکن کام نہیں لیا جاتا۔6 ٹیسٹ اور 22 بین الاقوامی ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے عامر سہیل نے کہا کہ دو بار بورڈ کے ساتھ سنجیدگی اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا، کیوں کہ میری تربیت یہی رہی ہے کہ جو کام کرو پورے اعتماد اور دلچسپی کے ساتھ کرو، ورنہ نہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں 35.29کی اوسط سے 2823 اور ون ڈے کرکٹ میں 31.87 کی اوسط سے 4780 رنز اسکور کرنے والے عامر سہیل نے بطور ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ ڈومیسٹک ٹی 20 میں جیو سوپر کے لیے بطور مبصر اور کمنٹیٹر کام کرنے کے ساتھ یہ کہہ کر معاوضے کا چیک واپس کر دیا تھا کہ وہ بورڈ کے ملازم ہیں، اس لیے انہیں یہ اچھا نہیں لگتا کہ وہ اسی بورڈ کے ساتھ وابستگی رکھتے ہوئے کہیں اور سے معاوضہ لیں۔عامر سہیل نے بطور چیف سلیکٹر پی سی بی کے ساتھ کسی آفر کے سوال پر سیدھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب تک اخبارات اور ٹی وی چینلز پر ہی نام سن رہا ہوں، بورڈ سے فی الحال کوئی آفر یا رابطہ نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…