جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں فیصلے پر آئی سی سی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  جولائی  2019 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکن امپائر کمار دھرماسینا کی جانب سے اوور تھرو کے 6 رنز دینے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن آفیشل نے طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف

فتح کے لیے آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے ابتدائی دو گیندوں پر کوئی رن نہ بن سکا البتہ تیسری گیند پر بین اسٹوکس نے چھکا لگا دیا۔اوور کی چوتھی گیند پر اسٹوکس نے مڈ وکٹ کی جانب شاٹ کھیلا اور وہاں موجود کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل کی تھرو انگلش بیٹسمین بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن پار کر گئی تھی جس کی صورت میں امپائر نے بیٹنگ ٹیم کو 6 رنز دے دئیے تھے۔مذکورہ رنز کو انگلینڈ کے چمپئن بننے کیلئے اہم ترین رنز اور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جارہا ہے۔کرکٹ ماہرین سمیت سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹوفل نے بھی اس فیصلے پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ امپائر کمار دھرماسینا نے بیٹنگ ٹیم کو رنز دینے میں غلطی کی اور ممکنہ طور پر انہیں ایک رن زیادہ دیا گیا۔بعدازاں دھرماسینا نے نے اعتراف کیا کہ ان سے فیصلے میں غلطی ہوئی جس کا احساس انہیں ٹی وی ری پلے دیکھنے کے بعد ہوا۔ورلڈ فائنل کے 10 دن بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر بیان دیتے ہوئے سری لنکن امپائر کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔آئی سی سی کے جنرل مینجر کرکٹ جیف الارڈائس نے کہا کہ فائنل میں پلیئنگ کنڈیشنز کی وجہ سے تھرڈ امپائر اور میچ ریفری کے پاس ٹی وی کی سہولت موجود نہیں تھی۔انھوں نے کہا کہ فائنل میں اوور تھروز پر امپائر نے بالکل ٹھیک طریقہ اپنایا کیونکہ پلیئنگ کنڈیشنز کی بنیاد پر تھرڈ امپائر یا میچ ریفری کو ان فیلڈ امپائر کے فیصلے میں مداخلت کی اجازت نہیں ہوتی کہ ایک ٹیم کے دو لیڈر نہیں ہو سکتے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…