بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر،14 رکنی ٹیم اور آفیشلز کی فہرست پاکستان کو ارسال 

27  جولائی  2019

لاہور(این این آئی)پاک بھارت سپورٹس ڈپلومیسی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،بھارت نے ڈیوس کپ ٹائی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔1964کے بعد پہلی بار پاکستان ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کر رہا ہے جس کے لیے بھارت کی شرکت مشکوک تھی۔اس حوالے سے اب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ بھارت کی ٹینس ایسوسی ایشن نے ڈیوس کپ ٹائی کے لیے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن نے ڈیوس کپ کے لیے

14 رکنی ٹیم اور آفیشلز کی فہرست پاکستان کو ارسال کر دی ہے جس میں بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن کے سابق صدر انیل کھنہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے کا کہنا ہے کہ مہیش بھوپاتی بھارتی ٹینس ٹیم کے نان پلیئنگ کپتان ہونگے جبکہ ٹینس عالمی رینکنگ میں 89ویں پوزیشن پر موجود پر جنیش پربھاکارن بھی انڈین اسکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ روہن بھوپنا، رام کمار، دیوج شرن بھی بھارتی ٹینس ٹیم میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی میں دونوں روایتی حریف 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں مد مقابل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…