منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

امام الحق کی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہونے کے بعد پی سی بی نے بھی فیصلہ سنا دیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امام الحق کی تصاویر سامنے آنے پر پی سی بی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ امام الحق سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں، ان کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر امام الحق کی مختلف لڑکیوں سے واٹس ایپ کی جانے والی فحش چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد ٹوئٹر پر امام الحق اور می ٹو کے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔مذکورہ صارف کی جانب سے امام الحق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ہی وقت میں 7 سے 8 خواتین کو نہ صرف بے وقوف بناتے رہے بلکہ انہیں دھوکہ بھی دیتے رہے۔سوشل میڈیا پر الزام عائد کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ ان کے پاس امام الحق کی وٹس اپ پر بات چیت کے مزید سکرین شاٹس اور ویڈیو بھی موجود ہیں تاہم وہ متاثرین کی رضا مندی کے بعد ہی اسے جاری کریں گے۔بائیں بازو سے کھیلنے والے کھلاڑی امام الحق2017سے اب تک اپنے انٹر نیشنل کیریئر کے دوران 10 ٹیسٹ میچز، 36 ایک روزہ میچز اور بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ 23 سالہ امام الحق ورلڈ کپ 2019 میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل تھے، امام الحق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…