منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سرفراز کو ہٹا کر اس لڑکے کو کپتان بنائو شعیب اختر نے ناقابل یقین نام دیدیا

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ با ئولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر صرف ایک وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کھلانا چاہئے اور ان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ’’ سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ اور بلے بازی کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور انہیں اب کپتان برقرار نہیں رکھنا چاہئے بلکہ ان کی جگہ حارث سہیل کو

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا کپتان بنا دینا چاہئے البتہ بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی جا سکتی ہے، میں بابراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ انہوں نے بہت رنز بنائے ہیں‘‘۔شعیب اختر اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کے دوران سرفراز احمد کی فٹنس کے حوالے سے ان پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹیم کی حالت بدلنے کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…