بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

افغان کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی، افغان کپتان کے انکشافات

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل( آن لائن )افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نائب نے مبینہ طور پر چند سینئر کھلاڑیوں پر جان بوجھ کر ورلڈ کپ میں خراب کھیلنے کا الزام عائد کردیا۔ایک سینئر افغان صحافی نے گلبدین نائب کے حوالے سے سینئر کھلاڑیوں کے جان بوجھ کر خراب کھیل پیش کرنے کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلبدین نائب نے مبینہ طور پر کہا کہ ہم ورلڈ کپ میں زیادہ انحصار اپنے سینئرز پر کررہے تھے مگر انھوں نے جان بوجھ کر اچھا پرفارم ہی نہیں کیا اور نہ ہی وہ مجھے کوئی اہمیت دیتے تھے بلکہ ناکامیوں پر بجائے افسردہ ہونے کے وہ قہقہے لگاتے دکھائی دیتے، میں جب میدان میں انھیں بالنگ کرنے کیلئے کہتا تو وہ میری طرف دیکھتے تک نہیں تھے۔یاد رہے کہ جب گلبدین نائب کو کپتان بنایا گیا تب شائقین نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی تھی اور پرانے کپتان اصغر افغان کو ہٹانے کی ٹائمنگ پر بھی اعتراض کیے گئے۔ٹیم کے اہم پلیئرز راشد خان اور محمد نبی نے بھی کپتان بدلنے کے وقت پر تنقید کی تھی اور لیگ سپنر راشد خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ اب جبکہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں تھوڑا سا ٹائم رہ گیاایسے میں کپتان کی تبدیلی غیریقینی کا باعث بنے گی جب کہ ٹیم کا مورال بھی ڈان ہوگا۔ورلڈ کپ میں خود راشد خان غیرمعمولی پرفارم نہیں کرپائے جبکہ سابق کپتان اصغر افغان جدوجہد کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔ افغانستان بغیر کسی پوائنٹ کے 10 ٹیموں کے ایونٹ میں آخری نمبر پر رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…