پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا مستقل چیمپئن بن گیا،آئی سی سی نے بڑا اعلان کر دیا

23  جولائی  2019

لاہور( آن لائن )پاکستان چیمپئنز ٹرافی کامستقل چیمپئن بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 2021میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی اب چیمپئنز ٹرافی کی جگہ 2021 میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ منعقد کروائے گا۔2021

کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بھی بھارت میں ہی ہوگا۔مسلسل 2 برس 2020 اور 2021 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد کیا جائے گا۔اگلا برس 2020 میں آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلا جائے گا جبکہ اگلا ورلڈکپ 2023میں بھارت میں ہی کھیلا جائے گا، بھارت کو ایک ساتھ 2 آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی دیے جانے پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کو منسوخ کرنے پر بھی کئی بورڈز نالاں ہیں لیکن آئی سی سی کا یہ فیصلہ پاکستان کیلئے بہت بڑی خوشخبری ثابت ہوا ہے۔آئی سی سی کے اس فیصلے کے باعث پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا تاحیات فاتح بن گیا ہے کیوں کہ چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن پاکستان نے جیتا تھا، اور اب آئندہ اس ٹورنامنٹ کا دوبارہ انعقاد نہیں ہوگا، اس لیے پاکستان اب چیمپئنز ٹرافی کا تاحیات فاتح بن گیا ہے اور اس سے یہ اعزاز کوئی ملک نہیں چھین سکتا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 2017کا ایڈیشن بے حد کامیاب رہا تھا، جس کے بعد اس ٹورنامنٹ کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب آئی سی سی نے زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی جگہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…