منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دیدی

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)آئی سی سی نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تاریخی طور پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ نئے قانون کا اطلاق یکم اگست کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔آئی سی سی کی

طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات پر دو سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں کامیاب ٹرائلز کے بعد اس کی منظوری دی۔ٹیموں کے میڈیکل نمائندگان آئی سی سی میچ ریفری کی اجازت سے اسی طرح کے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر سکیں گے۔2014ء میں آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ میچ میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد سے متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے باتیں کی جا رہی تھیں اور مختلف تجاویز پیش کی جا رہی تھیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…