منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

دھونی نے ٹیم کی جگہ بھارتی فوج کی رجمنٹ کو جوائن کر لیا

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)مہندرا سنگھ دھونی نے خود پر ہونے والی تنقید کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی بجائے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے عدم دستیابی ظاہر کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کیمپ کو جوائن کر ینگے ۔ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد

دھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباؤ بڑھ گیا اور میگا ایونٹ میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان مہندرا سنگھ  دھونی کو تنقید کا سامنا کر نا پڑا۔مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹس کے مطابق سلیکٹرز کی جانب سے بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بارے میں سوچ بچار سے قبل ہی دھونی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو یہ پیغام بھجوا دیا ہے کہ وہ ٹیم کو دو ماہ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔بھارتی ٹیم کے سابق کپتان بھارتی فوج کی رجمنٹ کو جوائن کریں گے اور اگلے دو ماہ تک اپنا بیشتر حصہ بھارتی فوج کے ساتھ گزاریں گے۔یاد رہے کہ دھونی بھارت فوج کے ایک مخصوص دستے میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سینئر عہدیدار کے مطابق دھونی اس وقت کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے البتہ انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی ہے کیونکہ وہ آئندہ دو ماہ پیرا ملٹری رجمنٹ کے ساتھ گزاریں گے۔دھونی 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے البتہ ون ڈے اور ٹی 20 کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…