منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنیوالے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے۔ ویون رچرڈ کی کوچنگ میں پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 2 مرتبہ رن اپ رہی ہے، جبکہ ایک مرتبہ چیمپئن بننے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔جبکہ ویوین رچرڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ذہنی ہم آہنگی بھی کافی اچھی ہے، اسی باعث پی سی بی نے سابق ویسٹ انڈین عظیم کرکٹر کو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے عہدے کی پیش کش کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، اور جلد حتمی فیصلہ کر لیاجائیگا۔ دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوتے وقت بھی اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے کسی دیگر ذمے دارے دیے جانے کی صورت میں دستیاب ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے سیٹ اپ کا اعلان کر دے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ اسٹاف کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…