بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

جیسن ہولڈر کیریبین پریمیئر لیگ 2019ء میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی قیادت کرینگے

datetime 19  جولائی  2019 |

کنگسٹن(آن لائن) ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی قیادت کریں گے۔ انہیں گزشتہ سال سیزن میں کیرن پولارڈ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئیں تھیں، ہولڈر 2017ء￿ میں دورہ انگلینڈ کی وجہ سے سی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ 27 سالہ جیسن ہولڈر 104ون ڈے اور 37 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔اپنے ایک بیان میں جیسن ہولڈر نے کہا کہ وہ گزشتہ سال بارباڈوس کے کپتان مقرر

ہوگئے جو انکے لئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔ کیریبین پریمیئر لیگ 4 ستمبر سے 12 اکتوبر تک شیڈول ہے، ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ نوجوان پاکستانی فاسٹ بائولر محمد حسنین دفاعی چیمپئن ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرینگے، پاکستانی فاسٹ بائولر وہاب ریاض کی خدمات ٹریڈنٹس فرنچائز کو حاصل ہونگی۔ شاداب خان گیانا امیزن واریرز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…