جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انضمام الحق کے استعفے کے بعد کونسا سابق پاکستانی کھلاڑی قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کے طور پر مضبوط ترین امیدوار بن گیا

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) انضام الحق کے استعفے کے بعد محسن حسن خان قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں نئے چیف سلیکٹر کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دے گا، انضمام الحق 20 جولائی کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں پاکستانی ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے فرائض نبھانے والے

سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کی قومی کرکٹ سیٹ اپ میں واپسی کا قوی امکان ہے جو پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر یا منیجر کی اہم ترین ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، انضمام الحق بیٹنگ کوچ کیلئے مضبو ط امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے پی سی بی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ہونے والی ممکنہ تبدیلیوں کے دوران پرانے چہروں پر دوبارہ انحصار نہ کیا جائے تاہم گزشتہ دنوں کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہونے والے سابق اوپننگ بیٹسمین محسن خان ایک مرتبہ پھر کسی اہم کردار میں سامنے آنے کیلئے تیار ہیں اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کو عالمی کپ کے بعد چیف سلیکٹر یا قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر کا عہدہ سونپا جا سکتا ہے جس میں وہ خود بھی ذاتی طور پر کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ 64 سالہ محسن خان2010ء￿ اور2011 ء￿ میں بطور چیف سلیکٹر فرائض کی ادائیگی کے بعد قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر کئے گئے تھے اور ان کی زیرنگرانی گرین شرٹس نے اس وقت عالمی رینکنگ میں سرفہرست ٹیم انگلینڈ کے علاوہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی تھی مگر اس حقیقت کے باوجود ذکاء￿ اشرف کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد محسن خان کی جگہ ڈیو واٹمور کو پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…