ویسٹ ایشیا بیس بال کپ: بڑے مارجن سے فتح،پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

18  جولائی  2019

کولمبو (آن لائن) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 14ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو روند کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق  14 ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ایونٹ میں پاکستان نے فائنل فور مرحلے میں بھارت کو عبرتناک شکست دی،

گرین شرٹس نے روایتی حریف کو 2 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس سے ہرا کر فیصلہ کن مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اس سے قبل ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان نے بنگلہ دیش کو 0-17 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلی اننگز میں ہی 8 رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی تھی۔ عبیداللہ، محمد عبداللہ، محمد امین، ارسلان، اسد، صادق آفریدی، فضل نے 2-2 جبکہ محمد رفیع، سمیر زوار اور عمیر نے1-1 رن بنایا تھا۔کولمبو میں ٹیم کے ہمراہ موجود صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال و ممبر ایٹ لارج بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سید فخر علی شاہ نے سیمی فائنلز میں رسائی پر پاکستان کپتان حافظ عثمان، ٹیم آفیشلز محسن خان، پرویز احمد شیخ، مصدق حنیف، سید بابر شیرازی، باسط مرتضیٰ، شاہ محمد، سمیع اللہ و دیگر آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سری لنکا میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو سب سے بلند لہرانے کے لئے سیمی فائنل اور پھر فائنل میں کامیابی حاصل کرکے کپ جیتیں گے۔یاد رہے کہ ویسٹ ایشیاء  بیس بال کپ کا ا?غاز 15 جولائی سے سری لنکا میں ہوا، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا جن کو دو گرپوں میں تقسیم کیا گیا، پاکستان کو گروپ بی میں ایران اور بنگلہ دیش کے ساتھ رکھا گیا جبکہ گروپ اے میں میزبان سری لنکا، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 20 جولائی تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…