اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

انضمام الحق نے میری بیٹی کے علاج کیلئے پیسوں کا بندوبست کیا تھا:آصف علی کا انکشاف

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے انکشاف کیا ہے کہ چیف سلیکٹرانضمام الحق نے ان کی بیٹی کے کینسر کے علاج کے لیے پیسوں کا بندوبست کیا تھا ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آصف علی کا کہنا تھا کہ جب انضمام بھائی کو میری بیٹی کے سٹیج 4 کینسر میں مبتلا ہونے کے بارے میں علم ہو ا تو وہ فور ی طور پر پی سی بی گئے اور وہاں بات کرکے پیسوں کا انتظام کروایا،وہ عظیم کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں الفا ظ نہیں ہیں اورمیدان کے اندر اور باہر حقیقی رول ماڈل ہیں۔یاد رہے

کہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹی 20 میں گزشتہ ایک سال سے نمبر ون ہے اور 2016 سے ابتک 15 نوجوان کھلاڑی تینوں فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں اور یہ کھلاڑی کئی سالوں تک پاکستان کی نمائندگی کریں گے جب کہ خواہش ہے کہ پی سی بی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے نئے چیف سلیکٹر کا اعلان کرے۔‎

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…