جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

یورو ٹی 20 سلام کرکٹ لیگ پلیئرز: ڈرافٹنگ آج ہوگی، فخر،عامر، سرفرازاور شاہین آفریدی شامل

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) رواں سال شیڈول یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ لیگ پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب (آج) جمعہ کو لندن میں منعقد ہو گی۔ پاکستانی کھلاڑی فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ ایونٹ 30 اگست سے 22 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ یورو ٹی ٹونٹی سلام آرگنائزرز کے مطابق پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب (آج) جمعہ کو لندن میں ہو گی۔ڈرافٹنگ کیلئے 22 ممالک سے 700 کے قریب کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے۔پاکستان کے فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

تمام چھ فرنچائزز کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 7 غیرملکی کھلاڑیوں کا چنائو کرنے کی اہل ہوں گی۔ اس کے علاوہ تمام فرنچائزز کے پاس اپنے آئیکون پلیئرز اور مارکیو پلیئرز کا کا فیصلہ کرنے کا موقع ہو گا۔ آئیکون کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، مارٹن گپٹل، برینڈن میک کولم، ایوان مورگن، شین واٹسن اور راشد خان جبکہ مارکیو کھلاڑیوں میں ڈیل سٹین، جے پی ڈومینی، عمران طاہر، کرس لین، بابر اعظم اور لیوک رونکی شامل ہیں۔ تمام آئیکون کھلاڑی 1 لاکھ 35 ہزار اور ہر مارکیو کھلاڑی 1 لاکھ 15 ہزار ڈالرز حاصل کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…