پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ مشتہر کردیا

17  جولائی  2019

لاہور(آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ مشتہر کردیا ہے۔یونس خان اور مصباح الحق جیسے بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے انکار کے بعد اب پی سی بی نے اشتہار کے ذریعے کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔اشتہار کے مطابق ہیڈ کوچ انٹرنیشنل کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ پر کام کرے گا جبکہ ہیڈ کوچ لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتا ہو اور اسے 3 سالہ کوچنگ کا تجربہ ہو۔دلچسپی رکھنے والے 30 جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں۔جنوبی افریقا میں

انڈر 19 ورلڈ کپ کوسامنے رکھتے ہوئے تین سال کیلئے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کی جائے گی۔ابتدا میں پی سی بی چاہتا تھا کہ راہول ڈریوڈ ماڈل کے تحت کسی بڑے کوچ کا تقرر کیا جائے تاہم یونس خان اور مصباح الحق سے انکار کے بعداب اشتہار کے ذریعے ہیڈ کوچ تلاش کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اب راشد لطیف،ثقلین مشتاق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے بھی بات چیت کررہا ہے لیکن راشد لطیف پہلے ہی سرکاری ٹی وی کے ساتھ3 سالہ معاہدہ کر چکے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اسی طرح کے اشتہار سینیئر کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کیلئے بھی دیئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…