یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے فیورٹ امیدوار

16  جولائی  2019

لاہور( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے عالمی کپ سے اخراج کے بعد پی سی بی حکام کی جانب سے بڑی تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے اور ذرائع کا دعوی ہے کہ گرین شرٹس کی بیٹنگ میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے سابق ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان کی خدمات بطور بیٹنگ کوچ حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں جو اس منصب کیلئے فیورٹ امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نئے کوچنگ سٹاف کی تقرری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور اس بار قرعہ فال پاکستان کے سابق کرکٹرز کے نام نکلنے کا قوی امکان ہے کیونکہ ملکی سطح پر بھی اس بات کا شدت کے ساتھ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ غیر ملکی کوچنگ اسٹاف سے گریز کرتے ہوئے ماضی قریب میں قومی ٹیم سے علیحدہ ہونے والے بڑے اسٹارز کی خدمات مستعار لی جائیں۔اگرچہ یہ تاثر بھی کافی مضبوط ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے بعد بہت زیادہ تبدیلیاں کرنا مناسب نہیں ہوگا اور آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک موجودہ کوچنگ سٹاف کو کام کرنے دیا جائے لیکن تبدیلی کے خواہاں پی سی بی حکام یونس خان کو بیٹنگ کوچ جبکہ ثقلین مشتاق یا مشتاق احمد کو بالنگ کوچ کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی قریب میں یونس خان کو جونیئر ٹیموں کی کوچنگ کیلئے بھی پیشکش کی تھی جس پر ان کے پی سی بی سے معاملات طے نہیں ہو سکے تھے تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ اس مرتبہ ان کو زیادہ بہتر معاوضے اور مراعات کے علاوہ اختیارات کے ساتھ عہدہ سونپنے کی پیشکش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…