ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

حواس باختہ امپائرز نے ورلڈ کپ کا حسن گہنا دیا، آئی سی سی ہدفِ تنقید

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)حواس باختہ امپائرزنے ورلڈکپ کا حسن گہنا دیا،آئی سی سی ہدفِ تنقید بن گئی۔ورلڈ کپ میں ناقص امپائرنگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،سیمی فائنل میں دھرماسینا نے جیسن روئے کو غلط آوٹ قرار دیا، گیند بیٹ سے کافی دور ہونے کے باوجود سری لنکن امپائر نے انگلی کھڑی کردی، فائنل میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران دھرما سینا نے ہینری نکولس

کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا، ریویو میں یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا، بعد ازاں انھوں نے کین ولیمسن کا کیچ نہیں دیا۔انگلینڈ نے تھرڈ امپائر سے رجوع کرتے ہوئے قیمتی وکٹ حاصل کرلی۔  ایراسمس نے روس ٹیلر کو ایک ایسی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا جو اسٹمپس کے اوپر سے جا رہی تھی، نیوزی لینڈ اپنا ریویو پہلے ہی ضائع کرچکا تھا جس کی وجہ سے میچ کا پانسہ پلٹ دینے والا نقصان برداشت کرنا پڑا۔آخری اوور میں اوور تھرو پر 5 کے بجائے 6رنز دینے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھا دیا گیا،ایم سی سی لاکمیٹی کے رکن اور سابق امپائر سائمن ٹوفل کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کو 6کے بجائے 5رنز دینے چاہیے تھے۔کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل نے جب گیند تھرو کی تو بین اسٹوکس اور عادل رشید نے دوسرے رن کیلیے آدھی کریز کراس نہیں کی تھی، یہ رن نامکمل خیال کیا جاتا ہے اور اسٹرائیک بھی تبدیل ہونا چاہیے تھی،دونوں معاملات میں امپائرز سے غلطی ہوئی تاہم اس انسانی غلطی کو میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہونے والا پہلو قرار نہیں دینا چاہیے۔فائنل کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیوی کپتان کین ولیمسن نے بھی دبے لفظوں میں اوور تھرو کے فیصلے پر احتجاج کیا،انھوںنے کہا کہ یوں تو میچ کے دوران کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن اگر مقابلہ ٹائی ہوجائے تو ایک ایک گیند اہم ہوجاتی ہے،سپر اوور میں ٹرینٹ بولٹ بہترین بولنگ کررہے تھے،اس صورتحال میں اوورتھرو کا واقعہ ہوا،ایسی کڑوی گولی نگلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…