منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی سیمی فائنل میں شکست، سپانسرز نے منہ پھیر لیا،1079 کروڑ روپے دینے والی کمپنی کا علیحدگی کا اعلان

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (آن لائن ) بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میچ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ا س کی مرکزی سپانسر کمپنی اوپو نے اپنا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی موبائل بنانے والی کمپنی اوپو نے 2017 میں ٹیم انڈیا کے سپانسر شپ حقوق حاصل کیے تھے۔ اوپو نے مارچ 2017 ء میں کرکٹ کی سب سے مہنگی ترین سپانسر شپ کے بذریعہ بولی حقوق حاصل کیے تھے،انہوں نے 1079 کروڑ بھارتی روپے کے عوض سپانسر شپ معاہدہ کیا تھا۔بولی میں دوسرے نمبر پر چینی موبائل فون کمپنی ’ویوو‘ رہی تھی جس نے 786 کروڑ روپے

کی بولی دی تھی۔اس معاہدے کے تحت اوپو کمپنی ٹیم بھارت کے ہر میچ کے عوض بھارتی کرکٹ بورڈ کو 4 کروڑ 61 لاکھ روپے ادا کرتی ہے جبکہ آئی سی سی یا ایشین کرکٹ کونسل کا میچ ہو تو یہ رقم 1 کروڑ 56 لاکھ روپے ہوتی ہے۔بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد اپنا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اوپو نے ٹیم انڈیا کی سپانسر شپ کے حقوق ایک ٹیکنالوجی کمپنی کو فروخت کردیے ہیں جس کی حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔ اگر یہ ڈیل کامیاب ہوگئی تو اس کے بعد ٹیم انڈیا کی جرسی پر اوپو کی جگہ نیا نام سامنے آئے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…