لندن(آن لائن ) کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں کافی ’چھوٹ‘ بھی ہے اور کچھ ’مذاقیہ قوانین‘ بھی، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ کے بعد تو ہم سب کو معلوم ہو ہی گیا ہے۔ورلڈکپ کا میلہ انگلینڈ کے نام رہا، میچ ’ڈرامے‘ سے بھرا تھااور دنیا بھر میں کرکٹ کے مداح آخری لمحے تک ٹی وی سکرینوں کے سامنے بیٹھے رہے۔آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے دوران سوشل میڈیا پر بھی خاصی سرگرمی پیدا کی رکھی اور کئی مرتبہ مذاح سے بھرپور ٹویٹس بھی دیکھنے کو ملے لیکن گزشتہ رات
انگلینڈ کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے بین سٹوکس اور سچن ٹنڈولکر کی تصویر شیئر کی گئی لیکن اس کیساتھ ہی ایک ایسا ’مذاق‘ بھی کیا گیا جس نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ کیلئے مختص ٹوئٹر ہینڈل سے کی سچن ٹنڈولکر اور فائنل کے مین آف دی میچ بین سٹوکس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ”تاریخ کا سب سے بہترین کرکٹراور سچن ٹنڈولکر“ اور اس کیساتھ ہی ’آنکھ مارنے والی‘ ایموجی بھی استعمال کی گئی۔