لندن(این این آئی)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے آئی سی سی قوانین تنقید کرنے کے بجائے کہا ہے کہ میچ سے قبل تمام قوانین طے تھے، تاہم ضرور ہے کہ اس شکست کو نگلنا بہت مشکل ہے اور حقیقت ہے۔ورلڈکپ فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 241 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔میچ ٹائی ہونے پر ورلڈ کپ کے قوانین کے تحت فائنل میچ کا فیصلہ سپر اوور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ جب کسی بھی میچ کا فیصلہ سپر اوور تک گیا ہو۔حیرت انگیز طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا، تاہم اننگز کے دوران مجموعی طور پر نیوزی لینڈ سے زیادہ باؤنڈریز اسکور کرنے پر انگلینڈ کی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے آئی سی سی قوانین تنقید کرنے کے بجائے کہا ہے کہ میچ سے قبل تمام قوانین طے تھے، تاہم ضرور ہے کہ اس شکست کو نگلنا بہت مشکل ہے اور حقیقت ہے۔