امپائر کی وہ غلطی جس کی وجہ سے انگلینڈ فاتح بننے میں کامیاب رہا،آئی سی سی قوانین نے بھی صورتحال واضح کردی

15  جولائی  2019

لندن( آن لائن )ورلڈ کپ 2019کے سنسنی خیز اختتام کے بعد اب انکشاف ہوا ہے کہ میچ کے آخری اوور میں مارٹن گپٹل کی تھرو پر انگلینڈ کی ٹیم کو6کی بجائے5رنز ملنے چاہئیں تھے۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں آخری اوور کی چوتھی گیند

میں پر انگلینڈ کو اوور تھرو کے 4 رنز اضافی ملے جس نے انگلش ٹیم کی فتح میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس نے آخری اوور کی چوتھی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلا اور 2 رنز بنانے کے لیے دوڑ پڑے، دوسرے رن کے لیے واپسی کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ بچانے کے لیے ڈائیو لگائی تو فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ان کے بلے سے ٹکرا کر تھرڈ مین بائونڈری پار کر گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 2 کی جگہ اضافی 4 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 6 رنز کا تحفہ مل گیا۔اگلی 2 گیندوں پر انگلینڈ کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن سٹوکس کوشش کے باوجود وہ صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا۔آئی سی سی کے قانون 19.8کے مطابق اگر فیلڈر کی جانب سے جان بوجھ کر یا ویسے پھینکی گئی تھرو بائونڈری کے پار چلی جائے تو بیٹنگ سائیڈ کو اس بائونڈری کے ساتھ اتنے ہی رن ملنے چاہئیں جو اس نے مکمل کیے ہوں۔ری پلیز میں یہ واضح نظر آرہا تھا کہ جب تھرو بین سٹوکس کے بلے سے ٹکرائی تو وہ کریز میں نہیں پہنچے تھے۔سابق آسٹریلین امپائر سائمن ٹافل کا بھی کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کو6کی بجائے 5رنز ملنے چاہئیں تھے اور یہ امپائرز کی جانب سے کی گئی غلطی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…