ورلڈ کپ میں ناقص امپائرنگ پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے گئے ‎

15  جولائی  2019

لندن( آن لائن ) ورلڈ کپ میں ناقص امپائرنگ پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے گئے ، میچوں میں ناقص امپائرنگ مقابلوں کے فیصلوں اور ٹیموں کی عالمی کپ میں کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہوئی۔رائونڈ میچز میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف میچ میں امپائرنگ کا معیار انتہائی ابتر رہا اور فیصلے ویسٹ انڈیز ٹیم کے کلاف آئے۔

جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اس میچ میں شکست کا منہ بھی دیکھنا پڑا۔پھر بقیہ میچوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور جو آگے چل کر ناک آئوٹ میچز میں بھی نہ رک سکا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے جیسن روئے کو کیچ آئوٹ قرار دیا حالانکہ گیند ان کے بلے کے قریب بھی نہ تھی۔اس فیصلے پر جیسن روئے نے احتجاج بھی کیا اور اس پر اپنی میچ فیس سے محروم ہوگئے لیکن اس واقعے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کمار دھرماسینا کو فائنل کے لیے امپائر برقرار رکھا۔فائنل میں امپائرنگ کا معیار توقعات سے کہیں زیادہ ابتر رہا اور یہ بری کارکردگی چیمپیئن شپ میچ کے نتیجے پر بھی اثرانداز ہوئی۔نیوزی لینڈ نے فائنل بیٹنگ شروع کی تو ہنری نکولس کو دھرماسینا نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا جس پر انہوں نے ریویو لیا اور ان کا یہ اقدام درست ثابت ہوا کیونکہ گیند وکٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی، یوں نکولس آٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔پھر دھرماسینا نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے خلاف کیچ کی اپیل مسترد کردی البتہ انگلینڈ نے ریویو لیا تو سری لنکن امپائر پھر غلط ثابت ہوئے اور انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کر کے کیوی کپتان کو آئوٹ قرار دینا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز آگے بڑھی تو ایک ایسے موقع پر جب روس ٹیلر اور ٹام لیتھم اپنی ٹیم کی ڈوبتی نا کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، امپائر میراس ایراسمس نے ٹیلر کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ کے اوپر سے گزر رہی تھی لیکن بدقسمت ٹیلر اس فیصلے کو چیلنج نہ کرسکے کیونکہ مارٹن گپٹل پہلے ہی ریویو ضائع کر چکے تھے۔یہ سلسلہ انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران بھی جاری رہا ۔

جب اننگز کی پہلی ہی گیند پر ٹرینٹ بولٹ نے جیس روئے کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی لیکن میراس ایراسمس نے اسے مسترد کردیا۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ریویو لیا جس میں صاف واضح تھا کہ گیند وکٹوں پر لگ رہی ہے البتہ امپائر کے فیصلے کی وجہ سے روئے آئوٹ ہونے سے بچ گئے۔اب یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لیے بڑا سوال ہے کہ آخر اچھے معیار کے اماپئرز کی موجودگی کے باوجود ایسے امپائرز کو ٹائٹل میچ کی ذمے داری کیوں سونپی گئی جہاں ان کے فیصلے میچ کے نتیجے پر اثرانداز ہوئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…