ورلڈکپ جیتنے کے باوجود بین اسٹوکس کو زندگی بھر کس چیز کا پچھتاوارہے گا؟نیوزی لینڈ کے کپتان سے بھی معافی مانگ لی

15  جولائی  2019

لارڈز( آن لائن )انگلینڈ کو پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بنوانے والے آل رانڈر بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں غیردانستہ طور پر گیند کی راہ میں آنے پر اوور تھرو کا چوکا ملنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے معذرت کرلی۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈکپ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں انگلینڈ کو فتح کے لیے آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے اور ان کی امیدوں کا محور بین اسٹوکس تھے۔بولٹ کی جانب سے کرائے گئے اوور کی پہلی دو گیندوں پر کوئی بھی رن نہ بن سکا جس کے بعد تیسری گیند پر اسٹوکس نے چھکا مار دیا۔اوور کی چوتھی گیند کو انہوں نے ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلا اور 2 رنز بنانے کے لیے دوڑ پڑے، دوسرے رن کے لیے واپسی کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ بچانے کے لیے ڈائیو لگائی تو فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ان سے ٹکرا کر تھرڈ مین بانڈری پار کر گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 2 کی جگہ اضافی 4 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 6 رنز کا تحفہ مل گیا۔اگلی 2 گیندوں پر انگلینڈ کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن اسٹوکس کوشش کے باوجود وہ صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا۔بعدازاں سپر اوور میں بھی مقابلہ ٹائی رہا اور زیادہ بانڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ چیمپیئن بننے میں کامیاب رہی۔اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ یہ 4 رنز میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوئے اور انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جس کا ادراک خود بین اسٹوکس نے بھی کیا۔میچ کے بعد اس واقعے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ میں نے اوور تھرو پر کین ولیمسن سے معافی مانگ لی تھی۔آل رائونڈر نے کہا کہ میں نے کین ولیمسن سے کہا کہ میں اس کے لیے اپنی پوری زندگی معافی مانگتا رہوں گا۔جب کین ولیمسن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کرکٹ میں اس طرح کی چیزیں وقتا فوقتا ہوتی رہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…