منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ کپ 2019ء فائنل، کرکٹ کا نیا حکمران کون؟ فیصلہ ہو گیا

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعدانگلینڈنے جیت لیا، ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوا۔عالمی کپ 2019ء کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل اور نیکولس نے اننگز کا آغاز کیا، جب نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور 29 پر پہنچا تو گپٹل کو کرس واکس نے ایل بی ڈبلیو کر دیا،

انہوں نے 19 رنز بنائے،نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 103 کے مجموعی سکور پر گری جب ولیمسن پلنکٹ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے بٹلر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ولیمسن نے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے، ابھی نیوزی لینڈ کا سکور صرف 118 تک پہنچا تھا کہ فاسٹ بالر پلنکٹ نے نیوزی لینڈ کے ہنری نیکولس کو ان سائیڈ ایج پر کلین بولڈکر دیا، ہنری نیکولس نے 55 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 141 کے سکور پرگری، روز ٹیلر 15 رنز بنانے کے بعد انگلش بالر مارک ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ مجموعی سکور ابھی 173 پر پہنچا تھا کہ جیمز نیشم 19 رنز بنانے کے بعد پلنکٹ کی گیند پر جوئے روٹ کو کیچ تھمابیٹھے، نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 219 کے مجموعی سکور پر گری، گرینڈ ہوم 16 رنز بنانے کے بعد واکس کی گیند پر متبادل کھلاڑی ونس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ ساتویں وکٹ لیتھم کی گری,انہوں نے 47 رنز دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے اورانہیں بھی واکس نے آؤٹ کیا، 240 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی آٹھویں وکٹ گری، ہینری چار رنز بنانے کے بعد آرچر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے، اس طرح مقررہ پچاس اوورز میں نیوزی لینڈ نے 241 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 242 کا ہدف دیا، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور کرس واکس نے تین تین، مارک ووڈ اور آرچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جب انگلینڈ نے ہدف کاتعاقب شروع کیا تو اس کی پہلی وکٹ 28 کے مجموعی سکور پر گری،

نیوزی لینڈ کا پہلا شکار جیسن رائے بنے انہوں نے 17 رنز بنائے، وہ ہنری کی گیند پر لیتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، 59 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ جوئے روٹ کی گری انہوں نے 7 رنز بنائے اور کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر لیتھم نے ان کا کیچ تھاما، انگلینڈ کا سکور ابھی 71 تک پہنچا تھا کہ اس کی تیسری وکٹ گر گئی، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جونی بیرسٹو تھے انہیں فرگوسن نے آؤٹ کیا اور جونی بیرسٹو نے 36 رنز بنائے جس میں 7 چوکے بھی شامل تھے۔ 86 کے سکور پر انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن بھی آؤٹ ہو گئے

انہیں نیشم کی گیند پر فرگوسن نے کیچ آؤٹ کیا انہوں نے صرف 9 رنز بنائے، ان کے بعد بین اسٹوکس اور جوز بٹلرنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 110 رنز کی شراکت بنائی، 196 کے مجموعی سکور پر جوزبٹلر 59 رنز پر فرگوسن کی گیند پر متبادل کھلاڑی ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کا سکور 203 پر پہنچا تھا کہ کرس ووکس صرف دو رنز بنا کر فرگوسن کی گیند پروکٹ کیپر لیتھم کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ 48.2 اوور ز ہوئے تھے کہ 220 کے مجموعی سکورپر انگلینڈ کے لیام پلنکٹ 10 رنز بنا کر نیشم کی گیند پر بولٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ جوفرا آرچرکوئی رنز بنائے بغیر 227 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔240 کے سکور پر انگلینڈ کی 9 ویں وکٹ گر گئی راشد بغیر کوئی رنز بنائے رن آؤٹ ہو گئے،

آخری گیند پر مارک وُڈ رن آؤٹ ہو گئے،بین سٹوکس شاندار 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ پچاس اوورز میں انگلینڈ نے 241 رنز بنا کر میچ برابر کر دیا۔ اس طرح فائنل میچ سپر اوور کی جانب بڑھ گیا،سپر اوور میں انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس اور جوز بٹلر بیٹنگ کے لیے آئے، بین اسٹوکس نے 8 اور جوز بٹلر نے 7 سکور بنایا۔ انگلینڈ نے سپر اوور میں 15 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل اور نیشم بیٹنگ کے لیے آئے، نیشم نے 13 اور گپٹل صرف ایک رنز بنا سکے اور سپر اوور کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح انگلینڈ نے یہ میچ جیت لیا۔واضح رہے کہ یہ دونوں ٹیمیں اب تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں، اس طرح انگلینڈ نے ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز پہلی دفعہ حاصل کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔انگلینڈ کی ٹیم 27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں پہنچی۔ سپر اوور میں دونوں ٹیموں نے پندرہ پندرہ رنز بنائے لیکن انگلینڈ زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر یہ فائنل میچ جیت گیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…