اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

سیمونا ہیلپ نے سیرینا ولیمز کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

datetime 14  جولائی  2019 |

لندن (این این آئی)امریکی مشہور ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو ومبلڈن وومنز سنگلز فائنل میں رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے حیران کن شکست دے دی جس کے بعد گرینڈ سلیم فائنل میں ان کی مسلسل شکستوں کی تعداد 3 ہوگئی۔لندن میں کھیلے گئے فائنل کیلئے سرینا ولیمز کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم انہیں یک طرفہ مقابلے کے بعد 27 سالہ اسٹار سیمونا ہیلپ سے 2-6 اور 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ٹینس کی تاریخ میں

24 گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے والی سرینا ولیمز کو 7 مرتبہ ومبلڈن چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے تاہم وہ گزشتہ 7 مقابلوں میں سے 5 میں ناکام رہی ہیں اور گرینڈ سلیم مقابلوں کے فائنل میں یہ ان کی مسلسل تیسری شکست ہے۔سرینا ولیمز اپنے کیریئر کے ابتدائی 25 گرینڈ سلیم فائنل میں سے 21 میں فتح حاصل کرچکی ہیں جبکہ سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے انہیں صرف ایک کامیابی کی ضرورت ہے۔ومبلڈن میں شکست کے بعد سرینا ولیمز نے کہا کہ مجھ سے ہمیشہ فتح کی توقع کی جاتی ہے لیکن سیمونا محنت سے کھیل رہی تھیں اور مجھے بھی جیت کے لیے اسی سطح پر جانے کی ضرورت ہے۔سیمونا ہیلپ اس کامیابی کے بعد رومانیہ سے تعلق رکھنے والی پہلی ومبلڈن چمپئن بن گئی ہیں۔سابق عالمی نمبر ایک 27 سالہ اسٹار نے کہا کہ یہ فتح میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ میری والدہ کا خواب تھا جو انہوں نے اس وقت دیکھا تھا جب میں 10 برس کی تھی۔یاد رہے کہ جرمنی کی اینجلق کربر گزشتہ برس سرینا ولیمز کو شکست دے کر نئی چمپئن بن گئی تھیں، اس سے قبل 2017 کے ومبلڈن کے فائنل میں اسپین سے تعلق رکھنے والی گیبرین موگوروزا نے وینس ولیمز کو شکست دی تھی۔سرینا ولیمز نے 2015 اور 2016 میں آخری مرتبہ ومبلڈن چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔دوسری جانب مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال اور روجرفیڈرر کے درمیان گزشتہ روز سنسنی خیز سیمی فائنل ہوا تھا، تاہم سوئس اسٹار نے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…