پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پیارے بھارتیو! آپ اگر فائنل نہیں دیکھنا چاہتے تو براہ مہربانی اپنی ٹکٹیں ……کیوی کھلاڑی کا بھارتیوں کے نام ایسا پیغام جس پران کے غم و غصے میں اضافہ ہو گیا

datetime 13  جولائی  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کو سیمی فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دینے والی ٹیم نیوزی لینڈ اتوار کے روز انگلینڈ سے فائنل کھیل رہی ہے، اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم بھی فیورٹ تھی، بھارت کے کرکٹ شائقین نے فائنل میچ کے لیے ٹکٹ بھی خریدے ہوئے تھے لیکن نیوزی لینڈ نے انہیں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، بھارت کی شکست پر بھارتیوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ایسے میں کچھ کرکٹ شائقین کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا،میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 فیصد ٹکٹیں بھارتی شائقین نے خریدی

ہوئی ہیں، اب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشام نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”کرکٹ کے پیارے انڈین مداحوں! اگر آپ فائنل میچ نہیں دیکھنے آنا چاہتے تو براہ مہربانی اپنی ٹکٹیں آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے بیچ دیں، میں جانتا ہوں کہ زیادہ منافع کمانے کی کوشش کرنا بہت پرکشش ہے لیکن مہربانی کرکے کرکٹ کے حقیقی مداحوں کو میچ دیکھنے کا موقع دیں صرف امیر لوگوں کو موقع نہیں ملنا چاہیے۔“ نیشام کے اس پیغام نے بھارتیوں کے غم و غصے کو اور بڑھا دیا ہے اور وہ تلملا کر رہ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…