لندن (این این آئی)پاکستانی سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں اسی ٹیم کی حمایت کروں گا جسے دل کہے گا۔عمران خان 11 کا حصہ رہنے والے سابق فاسٹ بولروسیم اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ممالک میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد بستی ہے، اس لئے میرے لئے یہ
فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ فائنل میچ میں میں کس ٹیم کو سپورٹ کروں۔انہوں نے کہا کہ میں میچ میں انگلینڈ کو سپورٹ کروں گا کیوں کہ گزشتہ 30 سالوں سے انگلینڈ میرے لیے دوسرے گھر جیسی حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈکے درمیان (آج) اتوار کو لندن کے لارڈز گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔